اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت)وزارت قانون نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو نئے ججز کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا،جسٹس بابرستار اور جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تقرری کی منظوری صدرمملکت نے دی، دونوں ججز کی تقرری کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھی جہاں پارلیمانی کمیٹی نے بابر ستار ایڈووکیٹ کی تقرری پر حکومت کی جانب سے بعض اعتراضات اٹھائے گئے تاہم پارلیمانی کمیٹی کی دوتہائی اکثریت نے بابر ستار کی تقرری کی حمایت کی جس پر کمیٹی نے دونوں ججز کی تقرری کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ،وزارت قانون نے سمری صدرمملکت کو بھجوائی ، صدر نے سمری پر دستخط کیے جس پر وزارت قانون نے دونوں ججز کی تقرری کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔