اسلام آباد(نا مہ نگار)قومی احتساب بیورو (نیب)کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی زیر صدا رت (آ ج ) منگل کو نیب ہیڈکوارٹرز میں ہو گا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں انکوائریوں، انویسٹی گیشن اور بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے پر غور کیا جائے گا اور نیب کے اعلی حکام کی اجتماعی دانش سے قانون کے مطابق ان کی منظوری دی جائے گی۔