بیجنگ، جی چھوآن (شِنہوا) شمال مغربی چین کے جیو چھوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز سے نیا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اتوار کی شام 11بج کر 44منٹ (بیجنگ وقت) پر خلا میں روانہ کر دیا ہے۔ سیٹلائٹ یاگان۔33کو لانگ مارچ۔4سی راکٹ پر سوار کیا گیا تھا اور یہ طے شدہ مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا۔ یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ کے سلسلے کی 357ویں پرواز مہم تھی۔ دوسری جانب چین کی ایک تحقیقاتی ٹیم نے 591 تیز رفتار ستارے دریافت کئے ہیں۔ جنہیں لارج سکائی ایریا ملٹی آبجیکٹ فائب سپیکٹروسکوپک دوربین (ایل اے ایم او ایس ٹی) اور یورپی خلائی ایجنسی کے گائیا سیٹلائٹ کے اعدادو شمار کی مدد سے دریافت کیا گیا۔ یہ تیز رفتار ستارے ایسے ہیں جو دوسرے ستاروں کے مقابلے میں غیرمعمولی طور پر تیزی سے حرکت کرتے ہیں اور کسی وقت بھی اپنی کہکشاں سے باہر نکل سکتے ہیں۔