لاہور (نیوز رپورٹر) ارشاد حسن خان سابق چیف جسٹس پاکستان نے چیئرمین لاہور جم خانہ ڈاکٹر جواد ساجد خان کو اپنی سوانح عمری ’’ارشاد نامہ‘‘ کا ایک نسخہ پیش کیا اور دو کتابیں لائبریری کے لئے بھی عطیہ کیں۔ ’’ارشاد نامہ‘‘ ایک ایسے یتیم اور سائیکل سوار بچے کی داستان ہے جو بیساکھیوں کے بغیر پاکستان کا چیف جسٹس بن گیا۔ ’’ارشادنامہ‘‘ تجربہ اور علم کا بہترین ذخیرہ ہے۔
سابق چیف جسٹس ارشاد حسن خان نے چیئرمین لاہور جم خانہ ڈاکٹر جواد ساجد کو اپنی سوانح عمری کا نسخہ پیش کیا
Dec 29, 2020