وزیر آباد: شدید دھند کے باعث ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، نوجوان جاں بحق

 وزیرآباد (نامہ نگار) منی ٹرک اور موٹر سائیکل میں تصادم، ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی۔ نواحی گاؤں ککہ کولو کے  2 نوجوان 22 سالہ زاہد عثمان اور 20 سالہ عامر ڈارسن فیکٹری سے ڈیوٹی کر کے واپس گھر جارہے تھے کہ شدید دھند کے باعث احمد نگر روڈ گنیانوالہ چوکی کے قریب مخالف سمت سے آنیوالے منی ٹرک نمبری JZR 6931 سے ٹکرا گئے جسکے باعث دونوں شدید زخمی ہوگئے۔ رانا زاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا۔ جبکہ ملک عامر کو تشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹرک کو قبضہ میں لے لیا۔ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...