مسقط(این این آئی )عمان نے 29دسمبر سے اپنی زمینی ،فضائی اور سمندری سرحدیں کھولنے کا اعلان کردیا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے نے بتایاکہ حکومتی بیان کے مطابق عمان میں داخلے کیلئے تمام ممالک سے آنے والوں کیلئے سفر سے 72 گھنٹے قبل کا کووڈ 19 کا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔عمانی حکومت کے مطابق کرونا وائرس کا دوسرا ٹیسٹ کسی بھی ایئرپورٹ پہنچنے کی صورت میں کیا جائیگا۔عمان نے کرونا کی نئی قسم سے بچنے کیلئے پچھلے ہفتے اپنی سرحدیں بند کی تھیں۔حکومتی بیان کے مطابق ہوائی اورسمندری سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ دوسرے ممالک میں وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کے بعد کیا تھا۔