منڈی بہاؤ الدین: پولیس کا مکان  پر قبضہ‘ خواتین سے بدتمیزی‘ تشدد

منڈی بہائو الدین (نامہ نگار) جیل پولیس کی خواتین سے مبینہ بدتمیزی، مقبوضہ جگہ کا قبضہ لینے کیلئے قانون ہاتھ میں لے لیا۔ چادر‘ چار دیواری کا تقدس پامال۔ زخمی خواتین کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ جیل حکام نے جیل کے عقب میں مکان کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا۔ متاثرہ خاندان کا شدید احتجاج، وزیراعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق عدالت کا فیصلہ آیا ہے کہ یہ جگہ منڈی جیل کی ہے، اس لئے کارروائی کی گئی، الزامات بے بنیاد ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈسڑکٹ  جیل پولیس نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے جیل کے عقب میں واقع مکان کی دیواریں گرا دیں۔ مزاحمت کرنے والی خواتین سے بدتمیزی کی۔ ریسکیو نے زخمی  خواتین کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ جیل حکام نے مکان پر قبضہ کر لیا ہے۔ متاثرہ خاندان کا کہنا ہے کہ عدالت میں کیس چل رہا ہے جیل پولیس نے غیر قانونی اقدام کیا ہے۔ جیل اہلکار گھر کی دیواریں گراتے رہے اور مین گیٹ کو دیوار بنا کر بند کر دیا۔ وہ پچاس سال سے یہاں مقیم ہیں۔ متاثرہ خاندان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے معاملہ کا نوٹس لینے اور جیل عملہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ جیل حکام کا کہنا تھا کہ عدالت سے فیصلہ آنے پر کارروائی کرتے ہوئے اے سی اور تحصیلدار کی موجودگی میں قبضہ لیا ہے، یہ زمین جیل کے کوارٹرز کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...