وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب 7 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا 

Dec 29, 2020

 اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)وزیر اعظم عمران  خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ( منگل) طلب کر لیا ، سات نکاتی ایجنڈا پر غور کیا جائیگا وفاقی کابینہ کا اجلاس 29 دسمبر کو وزیر اعظم ہائوس میں ہوگا،وفاقی کابینہ کا سات ایجنڈا پر غور کرے گی ،اقتصادی امور ڈویڑن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا،پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفنگ دیگا، وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی ، گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے  لئے  پیش ہوگی ،پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو بھی ایجنڈے میں شامل ہے ،ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری بھی ایجنڈے کا حصہ ہے ،نوشہرہ میں ریلوے زمین پر کیثیر المزلہ عمارت کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے ، اجلاس میں اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دے گا۔پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سے بریفگ دے گا جبکہ وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر بریفنگ دے گی۔ گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری کے لیے پیش ہوگی۔ 

مزیدخبریں