پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، فواد چودھری 

اسلام آباد (نیوزرپورٹر) وفاقی  وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا سٹیج پنجاب دشمن پارٹیوں کی آماجگاہ ہے، نام نہاد قوم پرست اربوں روپیہ ڈکار کر اپنے لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے پنجاب کو گالی دیتے ہیں۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹرپر اپنے بیان میں   انہوں نے کہا کہ 10 سال سے بلوچستان کو 400 ارب روپیہ ہر سال ٹرانسفر ہوتا ہے۔انہوں نے استفسار کیا کہ  بلوچستان کی ایک کروڑ کی آبادی ہے یہ پیسہ کہاں گیا ؟۔

ای پیپر دی نیشن