جماعت اسلامی حقیقی عوام کا مقدمہ پوری قوت سے لڑیگی، سراج الحق 

اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ 2020 ء عوام کے لیے مشکل ترین اور اب 2021 ء حکومت کے لیے بہت دشوار ہوگا۔ وزیراعظم کی یہ بات سن سن کر عوام کے کان پک گئے کہ گھبرانانہیں۔اب 2021 ء میں عوام وزیراعظم سے کہیں گے کہ اب آپ نے گھبرانانہیں۔ جماعت اسلامی حقیقی اپوزیشن ہے ، عوام کا مقدمہ پوری قوت سے لڑے گی۔  وزیراعظم کی سیاسی کشتی بھنور میں ہے ۔ ملک میں تاحال کوئی مثبت پیش رفت نہ ہوئی ۔ پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ، عوام کی مایوسی دن بدن گہری ہو رہی ہے ۔ مختلف اداروں میں اصلاحات کے دعوئوں کی کہانیاں ، بیانات اور پریس کانفرنسوں سے آگے نہ بڑھ سکیں ۔ملک میں جرائم کی شرح میں اضافہ تشویشناک ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے اسلام آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ یکم جنوری سے پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کی بات کی جارہی ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔ حکومت نے رواں سال کئی دفعہ عوام پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا بم گرایاہے ۔ آج خطے میں مہنگائی کی شرح کے حوالے سے پاکستان سب سے آگے نکل چکاہے۔ یہی پی ٹی آئی دعویٰ کرتی تھی کہ اقتدار میں آ کر پٹرول کی 48 روپے فی لٹر فراہمی کو یقینی بنائیں گے لیکن آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں پہلی حکومتوں کے ادوار سے بھی زیادہ ہیں ۔ عوام کو تبدیلی کے نام پر سبز باغ دکھائے گئے اس کی اصل حقیقت اب منظر عام پر آچکی ہے ۔ وزیراعظم نے اگر اپنی روش تبدیل نہ کی اور مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی جیسے بڑے مسائل کو دورکرنے کے اقدامات نہ اٹھائے تو آنے والے الیکشن میںپی ٹی آئی عوام کا سامنا نہیں کر سکے گی ۔ انہوںنے کہاکہ 2020 ء کرونا کی وجہ سے پوری دنیا کے لیے آزمائشوں کا سال رہا لیکن بدقسمتی سے ہمارے ملک میں حکمرانوں کی نااہلی ، ناکامی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے مشکل ترین رہا ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...