وزیراعلی عثمان بزدار نے کہا ہے کہ انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئے گا، سابق حکمران آج وہی کاٹ رہے ہیں جو انہوں نے بویا ، منگل کووزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا ایجنڈا صرف عوام کی خدمت ہے، عوام کی ترقی و خوشحالی کے روڈ میپ پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے، کھوکھلے نعرے لگانے والے قصہ پارینہ بن چکے ہیں، ہم نعروں پر نہیں عمل پر یقین رکھتے ہیں، 22کروڑ عوام ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کا کبھی ساتھ نہیں دیں گے،عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے، ان حالات میں انتشار کی سیاست ترقی کے سفر کو روکنے کی کوشش ہے، وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں پاکستان کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
ماضی کی لوٹ مار کا دور واپس نہیں آئیگا، وزیر اعلی پنجاب
Dec 29, 2020 | 12:45