برطانوی دارالحکومت کورونا میں گھرنے کے باعث ویران ہوگیا، لندن اہم شاہراہیں سنسان ہوگئیں۔برطانوی میڈیارپورٹس کے مطابق وہ لندن جہاں ہر وقت سیاحوں کا رش رہتا تھا وہاں اب خوف کے سائے پھیلے ہیں۔ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ، برطانوی پارلیمنٹ، آکسفورڈ اسٹریٹ ، بکھنگم پیلس اور ٹریفلگر اسکوائر جہاں کبھی ہر وقت مظاہرین، سیاح اور خریداروں کا ہجوم رہتا تھا، اب وہاں کورونا اور اس کی پابندیاں باقی ہیں۔کورونا کے ایک کے بعد ایک وار اور اس کے بعد نت نئی پابندیوں نے شہر کو خالی کردیا۔