وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جلسوں میں نواز شریف کو بولنے کی اجازت نہیں جبکہ مریم صفدر باقاعدہ زرداری کی سیاسی کنیز بن کر رہ گئی، سٹیج پر بٹھا کر مریم صفدر کو ن لیگ دور میں ایکسپورٹ کم کرنے کے طعنے بھی دے دیئے، عمران خان کی ایک دہائی قبل کی گئی پیش گوئی حرف بہ حرف سچ ثابت ہو رہی ہے،آصف زرداری بہت چالاکی سے ن لیگ سے پرانے بدلے چکا رہے ہیں، مریم کی موجودگی میں 'شیر کا شکاری زرداری' کے نعرے واضح ثبوت ہے۔
آصف زرداری چالاکی سے ن لیگ سے بدلے چکا رہے ہیں، شہباز گل
Dec 29, 2020 | 15:03