لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا ، فردوس عاشق

Dec 29, 2020 | 15:09

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ چوروں اور لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا،پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے کرپشن کے بت پاش پاش کئے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ہوتے ہوئے چوروں اور لٹیروں کو کوئی این آراو نہیں ملے گا۔انہوںنے کہا کہ کورونا پر سیاست چمکانے والا ٹولہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ پی ڈی ایم نے اداروں کو متنازعہ بنانے کی مذموم کوشش کی، اپوزیشن ملک دشمن ایجنڈے پر چل رہی ہے۔ ایسی اپوزیشن کے ہوتے ہوئے کسی اور دشمن کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری اور شہزادہ دونوں دن کے وقت وزارت عظمیٰ کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ بلی کو ہروقت خواب میں چھیچھڑے ہی نظر آتے ہیں۔ راجکماری اور شہزادہ ذہن نشین کر لیں کہ یہ بادشاہت کا دور نہیں، آپ دونوں کے ابا جی کا اقتدار کرپشن میں لت پت رہا، اب پاکستان بدل چکا ہے اور وزارت عظمیٰ پر عوامی وزیر اعظم موجود ہے۔کورونا کے خوالے سے انہوںنے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چھتیس ہزر چھ سو انہتر ہو چکی ہے، پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے پانچ سو بائیس مریض رپورٹ ہوئے جبکہ گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے اڑتیس مریض جاں بحق ہوئے.

مزیدخبریں