لاہور آرٹس کونسل الحمراکی گورننگ باڈی کے 66ویں اجلاس کا انعقاد ہوا۔چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے اجلاس کی صدارت کی۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے اجلاس میں ایجنڈا پیش کیااور سال 2020کی کارکردگی پر بریفنگ دی جسے اجلاس میں موجود گورننگ باڈی کے ممبران نے اطمینان بخش قرار دیا ۔انھوں نے اجلاس کو کوویڈ کے دور میں الحمراکے آن لائن پروگرام کو جاری رکھے جانے سے متعلق بھی آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرزلاہور آرٹس کونسل الحمراءمنیزہ ہاشمی نے کہا کہ سال 2020میں ثقافتی شعبہ میں بے پناہ کامیابیا ں سمیٹیں،تمام پروگرام آن لائن جاری رہے۔اجلا س میں سال 2021کے اہم ثقافتی منصوبوں کی منظوری دی گئی،سال 2020میں کوویڈ ایس او پیز کے ساتھ کامیاب ثقافتی سرگرمیوں کے انعقاد کی تعریف بھی کی گئی۔اجلاس میں سہیل وڑائچ،نیئر علی دادا،امجد اسلام امجد،رخسانہ ڈیوڈ،عائشہ شاہ نواز،آصف ثناکی شرکت اورشرکانے اپنی اپنی قیمتی آراکا اظہارکیا۔آمنہ پٹودی،وارث بیگ،سمیرا جواد،نوید انجم بھی شریک ہوئے،سیکرٹری فنانس،پی ٹی وی،ڈسرکٹ گورنمنٹ،کمشنر لاہور آفس سے بھی نمائندہ بورڈ ممبر ز نے شرکت کی۔اس موقع پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے اجلاس میں شرکت کرنے والے تمام ممبران کو سوونیئر پیش کئے.