سینیٹر سراج الحق کی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر لیاقت بلوچ اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر ارشاد انصاری ، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی، نائب صدر سلمان قریشی ، سیکرٹری زاہد چوہدری ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر ، خزانچی زاہد شیروانی اور گورننگ باڈی کو مبارکباد دی ہے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے پریس کلب کے سالانہ انتخابات کو جمہوری عمل کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس وقت میڈیا انڈسٹری شدید دبائو اور بحران کا شکار ہے ایسے میں نو منتخب عہدیداران کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے کہ وہ میڈیا کمیونٹی کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد کومزید موثر بنائیں ۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی آزدای صحافت پر یقین رکھتی ہیں اور پریس کلب جیسے اہم ادارے میں جمہوری عمل کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدے داران اپنی ذمہ داری احسن انداز میں پوری کریں گے.

ای پیپر دی نیشن