جسکی تمام پر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ خضدار، امن وامان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے:کمشنر قلات

 خضدار ( نامہ نگار  ) کمشنر قلات ڈویژن داؤد خان خلجی نے کہا ہے کہ امن وامان برقرار رکھنا اولین ترجیح ہے۔ عوام کو درپیش بنیادی مسائل ہنگامی بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے تمام مطالبات جائز اورمفاد عامہ کے بہتری کیلئے ہیں ان پر عملدر آمد یقینی بنایا جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار کمشنر قلات ڈویژن نے آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار کے نمائندوں کے ساتھ منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ کررہے تھے جبکہ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن عبدالغنی عالیزئی ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی پراجیکٹ ڈائریکٹر جھالاوان میدیکل کالج خضدار محمد ناصر اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے حسرت علی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن خضدار نذر خان زہری و دیگر متعلقہ آفیسران موجود تھے۔ چیئرمین آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی خضدار عبدالحمید ایڈوکیٹ نے خضدار میں سرکار و قبائل کے مابین اراضیات کی ملکیت کا تنازعہ، بسیمہ تا خضدار N-30 ملگزار و اکرو کے متاثرین کو معاوضوں کی جلد ادائیگی جھالاوان میڈیکل کالج ٹاؤن شپ نیو سبزی منڈی خضدار شہرمیں دوبارہ لیویز کی تعیناتی ومختلف لیویز چیک پوسٹوں کی بحالی و امن وامان سمیت دیگر معاملات و مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔

ای پیپر دی نیشن