گوجرانوالہ :بد بخت اولاد نے بوڑھی ماں کو گھر سے نکال دیا ، ڈپٹی کمشنرکا نوٹس

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بد بخت اولاد نے اپنی بوڑھی والدہ کو گھر سے نکال دیا بزرگ خاتون ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئی ڈپٹی کمشنر نے خاتون کو گھر بھجوا دیا آئندہ شکایت پر بچو ں کیخلاف کاروائی کا حکم ، تفصیلات کے مطابق 80سالہ ممتاز بیگم کو اس کے سگے بچوں نے معمولی جھگڑے کے بعد گھر سے نکال دیا بزرگ خاتون انصاف کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ گئی کافی دیر ڈی سی آفس کے باہر بیٹھے رہنے پر عملہ نے خاتون کو ڈپٹی کمشنر سے ملوا دیا خاتون نے ڈپٹی کمشنر کو بتایا کہ اس کے بچوں نے اسے گھر سے نکال دیا اور واپس نہ آنے کا کہا جس پر ڈپٹی کمشنر دانش افضال نے خاتون کو سرکاری گاڑی میں گھر بھجوایا اور معمر خاتون کی شکایت دور کی ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ اس شکایت پر بچوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن