یونیوسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ سمیت گوجرانوالہ میں 20 میگا پراجیکٹس شروع

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت گوجرنوالہ ڈویژن میں ایک کھرب 13 ارب روپے کی لاگت سے 20 میگا پراجیکٹس شروع کئے گئے ہیں جن کی تکمیل سے تعلیم‘ صحت‘ مواصلات اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں  بہتری کے ساتھ عوام کامعیار زندگی بلند ہو گا اور دیرینہ عوامی مسائل میں بھی کمی آئے گی ان میگا پراجیکٹس میں 16.648  ارب سے زائد کی لاگت سے یونیوسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز سمبڑیال‘ 1.722 ارب کی لاگت سے سرجیکل سٹی سیالکوٹ کا قیام‘ 1.623 ارب سے ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کا منصوبہ‘ 9.543 ارب سے لاہور سیالکو ٹ موٹر وے کو نارووال سے ملانے کا منصوبہ‘ (لمبائی 81.74کلومیٹر)‘ 1.645 ارب سے وزیر آباد تا کو ٹ ہرا سڑک کی کشادگی اور بہتری ‘ 3 ارب سے یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کا منصوبہ‘ 1.924 ارب سے سیالکوٹ پسرور روڈ کو دو رویہ بنانے کا منصوبہ‘ 6.720  ارب سے ڈی ایچ کیو ہسپتال کو بطور ٹیچنگ ہسپتال  اپ گریڈ کرنے اور عدم دستیاب شعبوں کی فراہمی‘ 1.200  ارب سے دھونکل موڑ تا سوہدرہ بائی پاس کا منصوبہ‘0.723  ارب سے شہاب پورہ چوک ڈیفنس موڑ سیالکو ٹ پر فلائی اوور کی تعمیر کا منصوبہ‘ ایک ارب کی لاگت سے یونیورسٹی آف حافظ آباد کی تعمیر‘ پی پی پی  ماڈل کے تحت کم و بیش 5 ار ب  کی لاگت سے گوجرانوالہ شیخوپوہ روڈ کو دو رویہ  بنانے کا منصوبہ  شامل ہے،مزید برآں گوجرانوالہ ڈویژن میں کمیونٹی  ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت1.50  ارب کی لاگت سے پہلے مرحلہ میں 201 ترقیاتی اسکیمیں 100 فی صد مکمل کی جاچکیں۔

ای پیپر دی نیشن