راہوالی :تجاوزات کے خاتمہ کیلئے دوکانداروں کو دن کی ڈیڈلائن

گکھڑ منڈی (نامہ نگار )کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر سید سبطین رضا  کی طرف سے جی ٹی روڈ ، ریلوے روڈ، مین بازار، محلہ شریف فارم، راہوالی، شاہراہ قائداعظم کے دوکانداروں اور ہوٹل مالکان  کوناجائز تجاوزات کے خاتمہ کے لیے 3دن کی مہلت دے دی گئی۔ اپنے آگے کی گئی تجاوزات کو ختم نہ کیا گیا تو کنٹونمنٹ بورڈ گوجرانوالہ کینٹ کا عملہ وہاں پڑا ہوا سامان اٹھا کر بحق سرکار ضبط کرلے گا اور تجاوزات مسمار کرنے کے اخراجات کی صورت میں جرمانے عائد کیے جائیں گے۔ اس ھوالے سے نوتس جاری کردئے گئے 

ای پیپر دی نیشن