سادھوکے:پولیس نے پیٹر انجن چوری کے ملزموں کو مک مکا کرکے چھوڑدیا

سادھوکے(نامہ نگار)مسروقہ پیٹرانجن برآمد کرکے پولیس نے مبینہ طورپر چوروں سے مک مکا کرکے انہیں آزادی کا پروانہ جاری کردیا، بتایا گیاہے کہ چند ماہ قبل پولیس چوکی چنڈالہ پل سے چند فرلانگ کے فاصلہ پر واقع رانا یونس نامی زمیندار کے ڈیرہ سے قیمتی پیٹرانجن چرا کرلے گئے ،متاثرہ زمیندار کی درخواست کے باوجود صدر پولیس مقدمہ درج کرنے میں لیت ولعل سے کام لیتی رہی جبکہ چندروز قبل پولیس کے ہتھے چڑھنے والے ملزموںنے دیگر وارداتوں کے علاوہ مذکورہ زمیندار کے ڈیرہ سے پیٹرانجن کی چوری کا بھی اعتراف کیا،بعد ازاں ملزموں سے متعدد پیٹرانجن اور دیگر مسروقہ سامان برآمد ہونے کے باوجود پولیس نے انکے خلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے مبینہ طور مک مکا کرکے چھوڑ دیا،متاثرہ زمیندار نے ڈی آئی جی گوجرانوالہ سے واقعہ کی غیر جانبدارانہ تحقیقات اور داد رسی کا مطالبہ کیا ۔

ای پیپر دی نیشن