گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) قتل کے ملزموں کی مقدمہ مدعیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں، اہلیان علاقہ کا شدیداحتجاج، محلہ واسن پورہ نوشہرہ سانسی کے رہائشی محمد عارف اور اس کی فیملی کے افراد نے بتایا کہ ان کا بھائی محمد رمضان 2 ماہ قبل اٹلی سے چھٹی پر آیا ، جائیداد کے تنازعہ پر اسکی بیوی نجمہ بی بی نے بھائیوں محمد ظفر،محمد عتیق،کزن مبارک وغیرہ کیساتھ ملکر رمضان کو تشدد کا نشانہ بنایا ،پھر گلے میںرسی ڈال کر قتل کیا اور نعش خالی پلاٹ میں پھینک دی بعد ازاںنعش کو سول ہسپتال پہنچاکر فرار ہوگئے، رمضان کے سالے نے کال کرکے کہا کہ آپ کے بھائی کو نامعلوم افراد نے قتل کردیا، ملزموں نے پولیس ایمرجنسی نمبریاریسکیوسنٹرکو کال تک نہیں کی اب انکی طرف سے سنگین نتائج کی دھمیکیاں دی جارہی ہیں،ہمیں جان کا خطرہ ہے تحفظ فراہم کیا جائے، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث ملزموں عتیق،ظفر اور مبارک کو گرفتار کرلیا دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جارہی ہیں۔
گوجرانوالہ: قتل کے ملزموں کی مدعیوں کو دھمکیاں،اہلیان علاقہ کا شدیداحتجاج
Dec 29, 2021