ننکانہ صاحب (نامہ نگار) چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی اور رائج کردہ مزدوری نہ دینے والوں کیخلاف متعلقہ محکمے یکجاہوکر کارروائیاں کریں، چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کوبروئے کارلایا جائے،پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،رائج کردہ تنخواہوں پر سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل ننکانہ صاحب سید احسن رضا نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے کیا ۔اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبرننکانہ ٹیپوسلطان ،ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سکندر محمود، منظور قادر بھٹی ، ذولفقار علی، ملک اللہ داد، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسروں نے شرکت کی ۔
چائلڈلیبر کے خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں: سید احسن رضا
Dec 29, 2021