قصور: ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس

قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی برائے پاپولیشن ویلفیئر کا اجلاس ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چوہدری اسرار احمد انجم سمیت دیگر متعلقہ افسروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر اسرار احمد انجم نے اجلاس کو محکمہ کی ماہانہ کارکردگی‘فیملی پلاننگ سے آگاہی کیلئے جاری مختلف پروگرامز کے انعقاد بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بہبود آبادی پروگرام کی کامیابی کیلئے منظم آگاہی مہم کا دائرہ دیہاتوں کیساتھ ساتھ دور دراز علاقوں تک وسیع کیا جا رہا ہے، بہبود آبادی کے پروگراموں کو گھر گھر پہنچانے کیلئے خصوصی سیمینارز کا انعقاد کیا جائے۔ بچوں کے حقوق کے حوالے سے والدین میں آگاہی کیلئے خصوصی سیمینارز منعقد کئے جائیں اس سلسلے میں علماء اکرام بھی بھرپور کردار ادا کریں ۔ 

ای پیپر دی نیشن