الزامات: کامران بنگش کا ارباب محمد علی  کو 50 کروڑ ہرجانے کا نوٹس

Dec 29, 2021

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر خیبر پی کے کامران بنگش نے ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔ ارباب محمد علی کو بے بنیاد الزامات لگانے پر  50  کروڑ ہرجانے کا نوٹس جاری کیا گیا۔ جھوٹی ویڈیو وائرل کرنے پر ارباب محمد علی کو قانونی نوٹس بھجوایا گیا۔ کہا گیا کہ کامران بنگلش کیخلاف سازش کے تحت جھوٹ پر مبنی ویڈیو وائرل کی گئی۔ انہوں نے بیان میں کہا جھوٹے الزامات  لگا کر ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں