اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھارت میں مدر ٹریسا کے خیراتی ادارے کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کی خبر پر ٹویٹ میں کہا کہ فاشسٹ ہندوتوا بھارت کا اصل چہرہ اب دنیا کے سامنے ابھر کر آ رہا ہے۔ قانون ہاتھ میں لے کر مشتعل ہندو گروہوں نے کئی بھارتی علاقوں میں کرسمس کی تقریبات میں خلل ڈالا۔ انتہا پسندوں نے سانتا کلاز کا پتلا جلایا‘ کرسمس تقریبات اور مذہب بدلنے کیخلاف نعرے لگائے۔ اس سے پہلے کے دیر ہو جائے‘ دنیا کو بھارت میں بڑھتی شدت پسندی پر خبردار رہنا ہو گا۔