گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)سنی اتحاد کونسل کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد اکبر نقشبندی نے کہا ہے کہ نیوائیر نائٹ کے نام پر مسلم معاشرے میںبے حیائی بدی کی یلغار روکی جائے،۔مغربی تہذیب اور یہود و ہنود کی پیروی سے روحانی اور اخلاقی اقدار کا جنازہ نکالا جارہا ہے،سنی اتحاد کونسل نیوائیر نائٹ کو شب دعا کے طور پر منائے گی،پوری قوم نئے سال کے آغاز پر خصوصی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کرے،بے ہودہ غیر اسلامی رسومات نوجوان نسل کی اخلاقیات کو تباہ کررہی ہیں،نیوائیر نائٹ پر شراب نوشی فائرنگ،آتش بازی،ہلڑ بازی اور دیگر خرافات نہیں توبہ استغفار کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔