بھارت کوپاکستان اورچین کیخلاف استعمال ہونابہت مہنگاپڑیگا :اقبال عزیز

Dec 29, 2021

کامونکی ( نمائندہ خصوصی ) پاکستان اورچین کیخلاف استعمال ہونابھارت کوبہت مہنگاپڑیگا امریکا اوراسکے اتحادی یادرکھیںایٹمی پاکستان کومرعوب یابلیک میل نہیںکیا جاسکتا۔ان خیالات کا اظہار سرپرست رائس ملز ایسوسی ایشن تحصیل کامونکے میاں اقبال عزیز،سماجی سیاسی رہنما چودھری آصف شفیق آرائیں،چودھری جنید احمد چیمہ، رابعہ بتول ایڈووکیٹ اور سماجی سیاسی رہنما حاجی ذوالفقار احمد ڈار نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین فطری دوست اورمخلص اتحادی ہیںانہیں ایک دوسرے کی ضرورت ہے،دونوں ملکوں نے ماضی میں بھی ایک دوسرے پربندآنکھوں سے انحصار اورا عتبار کیا جبکہ یہ سچی دوستی دونوں ملکوں اورقوموں کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت جنوبی ایشیاء کی تھانیداری کیلئے امریکہ کی گودمیں بیٹھ گیا مگراس کایہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا ۔امریکہ اپنے مفادات کے سواکسی کادوست نہیں ،ضرورت اورمفاد کے تحت دوسرے ملکوں کواستعمال اورپھران کااستحصال کرنااس کی فطرت ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اورچین کوانڈرپریشرکرنے کیلئے امریکہ شروع سے بھارت کاحامی رہا ہے مگر اس باروہ پوری طرح ایکسپوزہوگیا ۔

مزیدخبریں