گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی)جمعیت اہلسنت و الحدیث پاکستان کے صوبائی چیرمین روحانی شخصیت پیر محمد عدنان اولیا نے کہا ہے کہ سال نو کی آمد کی خوشی کی آڑ میں ہی نائٹ منانامسلمانوں کا شیوہ نہیں اہل اسلام کا اس سے کوئی بھی تعلق نہیں ، انہوں نے کہا مسلمانوں کا نیا اسلامی سال نو کا آغاز محرم کے مہینے سے ہوتا ہے انہوں نے کہا جو کسی قوم کے طریقہ پر چلتے ہوئے ان کی مشابہت کرے گا اس کو قیامت کے دن انہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا انہوں نے کہا مسلمانوں نے اصل مقصد کو چھوڑ کفار کے رواج اپنا لئے اور مسائل کا شکار ہیں، ہیپی نیو ایئر نائٹ منانے والے مسلمان ہوش کے ناخن لیں اسلام کسی صورت غیر اسلامی غیر اخلاقی پرگراموں کو منانے کی اجازت نہیں دیتا ہیپی نیو ایئر نائٹ منانا حرام اور اللہ کی ناراضگی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
نیو ایئر نائٹ منانامسلمانوں کا شیوہ نہیں،ہوش کے ناخن لیں: عدنان اولیا
Dec 29, 2021