لاہور (خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن علما کونسل لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت مرکزی ناظم علامہ میر آصف اکبر قادری نے کی۔اجلاس میں منہاج القرآن علماء لاہور کے تمام پی پی صدور و ناظمین نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک سے فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لئے اتحاد امت کانفرنسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ میر آصف اکبر قادری نے کہا کہ پاکستان اسلامی نظریاتی ریاست ہے جو نظریہ اسلام کی بنیا دپر معرض وجود میں آئی۔ دشمن قوتیں ہمیشہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کوششیں کرتی رہتی ہیں۔ کبھی لسانی، مذہبی،علاقائی فسادات کے ذریعے اور کبھی سیکولر سیاستدانوں کے ذریعے ہرزہ سرائی کی جاتی ہے۔ منہاج القرآن علماء کونسل اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک میں عدم برداشت، فرقہ واریت کے خلاف برسرپیکار ہے۔