عالمی شراکت داروں کیساتھ تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم : آرمی چیف

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے سنجیدہ عالمی کوششوں کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یونانی سفیر نے الوداعی ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغان صورتحال پرگفتگو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون کا فروغ بھی زیرغور آیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی شراکت داروں کے ساتھ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔ خطے میں امن، مستحکم اور خوشحال افغان عوام کیلئے کوشاں ہیں۔ یونانی سفیر نے افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور بارڈر مینجمنٹ سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...