فوجی سلامتی پالیسی ملکی سیکورٹی کو مضبوط بنانے کیلئے اہم سنگ میل

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پالیسی کی وفاقی کابینہ سے منظوری پاکستان کی قومی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ضمن میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے جاری ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ تیزی سے تبدیل ہوتے  ہوئے عالمی ماحول میں ابھرتے ہوئے نئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کے مختلف حصوں کے درمیان مضبوط روابط پر مشتمل ایک جامع نیٹ ورک انتہائی ضروری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج قومی سلامتی پالیسی میں دیے گئے ویژن کے حصول میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...