اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایران سے دینی ثقافتی تاریخی، دل اور روح کا رشتہ ہے ہمارے ماخذ اور مراجع قرآن و سنت ہیںہم آہنگی کا واحد رستہ مکالمہ اور دوسرے کی بات کو سمجھنا ہے عراق اور شام کی زیارات کو آسان بنانے کیلئے ایک ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ایرانی وفد کا پرجوش خیر مقدم کرتا ہوںعلما کے قدم ہمیشہ باعث خیر و برکت اور رحمت ہوتے ہیں ہمارا کوئی بھی دشمن پاک ایران رشتوں کی مضبوطی و پختگی کو کمزور نہیں کر سکتاصوف کی اہم کتب اور تمام استعارے فارسی زبان میں ہیں ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ایرانی وفد کی وزارتِ مذہبی امور آمداکے بعد ان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اسلامی مکاتب فکر کی قربت کے عالمی فورم کے سربراہ علامہ حمید شہریاری کے ہمراہ ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی ہلسنت عالم دین و ممبر ایکسپرٹ اسمبلی ایران مولوی نذیر احمد ، ایرانی کلچرل کونسلر احسن خزاعی بھی موجود تھے ۔
نورالحق قادری