اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار)پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف المالکی کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ساتھ ملاقات۔ تر جما ن دفتر خارجہ کے مطا بق ملا قات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ قر یشی نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں عقیدے، ثقافت، تاریخ اور اسٹریٹیجک تعاون کی بنیاد پر مبنی برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں برادر ممالک کی قیادت دو طرفہ برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے پر عزم ہے جبکہ دونوں برادر ممالک نے ہر مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کی معاونت کی ہے پاکستان کی تعمیر وترقی میں سعودی حکومت کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
شاہ محمود