لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق رکن قومی اسمبلی سلمان مجاہد بلوچ کے برادر نسبتی لفٹ حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ طارق اسلم فیکٹری میں سکیورٹی گارڈ کی نوکری کرتا تھا۔ کل رات گھر نہیں آیا تو بیٹے نے جا کر پوچھا جسے بتایا گیا کہ وہ چلا گیا تھا۔ بعد ازاں فیکٹری انتظامیہ نے بتایا کہ وہ مر چکا ہے اور بیسمنٹ میں اس کی نعش موجود ہے۔
پولیس کو شبہ ہے کہ چوکیدار نے لفٹ چیک کرنے کیلئے دروازہ کھولا تو اس میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ ابتدائی طور پر یہ حادثہ لگتا ہے کہ تاہم پوسٹ مارٹم کیلئے لاش جناح ہسپتال بھجوا دی گئی ہے۔
برادر نسبتی
iسابق رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ کے برادر نسبتی لفٹ حادثے میں جاں بحق
Dec 29, 2021