گوجرانوالہ: پریانتھا کمارا کیس میں گرفتار 18 ملزم مزید 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کیس میں گرفتار 18 ملزم پندرہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش‘ مزید 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت لایا گیا۔ فاضل عدالت کے جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث ملزموں کو ایڈیشنل سیشن جج عرفان اکرم کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں پر فاضل جج نے انہیں 6 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پریانتھا کمارا کیس میں ملوث 67 ملزمان پہلے ہی 3 جنوری تک ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں۔
پریانتھا کمارا کیس

ای پیپر دی نیشن