امریکی ناظم الامور کی اسد قیصر سے ملاقات ،افغان ایشو پر تبادلہ خیال 

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے افغانستان کے عوام کے مصائب کے حل کیلئے بین الاقوامی سطح پر اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ اقتصادی مواقع فراہم کرنے سے افغانستان کا غیر ملکی امداد پر انحصار کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سپیکر اور امریکی ناظم الامور کے مابین دونوں ممالک کو قریب لانے کیلئے دوطرفہ پارلیمانی رابطوں کو فروع دینے پر اتفاق کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کی ناظم الامور انجیلا ایگلر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے آج دوپہر پارلیمنٹ ہاس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ افغانستان کی موجودہ معاشی صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے اظہار خیال کا موقع فراہم کرنے پر اسپیکر اسد قیصر کا شکریہ ادا کیا۔  انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پارلیمانی روابط میں فروع سے موجودہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اسلام آباد میں او آئی سی کانفرنس کے انعقاد پر پاکستانی قیادت کو سراہا۔  
ناظم الامور

ای پیپر دی نیشن