جام پور(نمائندہ نوائے وقت) کھاد ڈیلرز ملک حاجی محمد موسیٰ خان آرائیں اور ملک غلام یٰسین خان آرائیں نے کہا کہ ہمارے گودام اور شاپس پر کاشتکاروں کو کنٹرول ریٹ پر کھاد فراہم کی جا رہی ہے اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں ہمیں جتنی بھی سپلائی ملے گی کسان بھائیوں تک بلا تاخیر پہنچائیں گے انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے پیچھے خوامخواہ پروپیگنڈہ کرنے والے افراد کو کچھ حاصل نہیں ہو گا۔