کسانوں کو کنٹرول ریٹ پر یوریا فراہم کی جائے:راجہ حسن رضا،راجہ علی رضا

 ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) چک نمبر 138ڈبلیوبی کے نمبردارراجہ حسن رضاجنجوعہ اورراجہ علی رضاجنجوعہ نے کہا کہ شعبہ زراعت پرخصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے اور یہ بھی ضروری ہوگیاہے کہ فوری طور پر یوریاکھادکنٹرول ریٹ پر اور آ سانی کے ساتھ کسانوں کو فراہم کی جائے ورنہ گندم کی فصل بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس موقع پرنسیم عباس بلوچ،خرم خان پٹھان، آ صف خان سندھڑودیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن