جہیز کی لعنت نے انسانیت اور معاشرت کوگہنا دیا:شوکت ورک

لاہور(نیوز رپورٹر) ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال ٹرسٹ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹرشوکت ورک نے کہا ہے کہ جہیز کی لعنت نے اسلامی معاشرے کوگہنادیا۔جہیز کی فرسودہ رسم نے بیٹیوں کو ماں باپ کیلئے رحمت کی بجائے زحمت بنادیا ، اس فرسودہ رسم سے نجات تک نکاح اورفلاح کاراستہ ہموار نہیں ہوگا۔ نکاح کودشوار ترین بنانیوالی فرسودہ رسومات کا راستہ مستقل بنیادوں پربندکرناہوگا۔اس ناسور نے کئی گھراجاڑدیے اورکئی معصوم خواتین کی زندگی چھین لی۔ہروہ رسم جواسلامی تعلیمات کے منافی ہے اسے فوری طورپر ختم کیا جائے۔عہدحاضر میں بھی دلہن کے ہاں سے زیادہ جہیزنہ ملنے پر خواتین کو تشددکانشانہ بنانے ،انہیں طلاق دینے اورقتل تک کرنے کے واقعات عام ہیں۔

ای پیپر دی نیشن