لاہور(سٹی رپورٹر)محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب کے سیکرٹری نورالامین مینگل کی زیر صدارت پیڈا ایکٹ اور محکمانہ کارروائیوں کے تحت کیسز کی سماعت ہوئی جس میں مالی بے قاعدگیوں میں ملوث ڈسٹرکٹ کونسل اوکاڑہ کے تین افسران معطل کر دیئے گئے۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اوکاڑہ رانا نوید احمد خان، چیف آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز اوکاڑہ محمد مشتاق،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اوکاڑہ محمد اسلم کو معطل کیا گیا۔چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل اوکاڑہ، چیف آفیسر انفراسٹرکچر اینڈ سروسز،محمد مشتاق،ڈسٹرکٹ آفیسر فنانس اوکاڑہ کے خلاف شکایات موصول ہو رہی تھیں۔تینوں افسران کی معطلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔