ذہین قومیں دستیاب وسائل استعمال کر کے آگے بڑھتی ہیں، پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر

لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی کے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا ہے کہ سمجھدار قومیں دانائی سے دستیاب وسائل کو استعمال کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ وہ پنجاب یونیورسٹی الرازی ہال میں پاکستان بیوروآف سٹیٹسٹکس حکومت پاکستان اور کالج آف سٹییٹسکس اینڈ ایکچورئیل سائنسز کے زیر اہتمام ڈیجیٹل مردم شماری2022پر منعقدہ آگاہی ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر چیف شماریات ڈاکٹر نعیم ظفر، فوکل پرسن آن ڈیجیٹل مردم شماری محمد سرور گوندل،ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر امجد جاوید سندھو، پرنسپل پنجاب یونیورسٹی کالج آف سٹیٹسکس اینڈ ایکچورئیل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سہیل چاند،فوکل پرسن پنجاب برائے مردم شماری اور ڈی جی بیورو آف سٹیٹسٹکس پنجاب ساجد رسول، مختلف صوبائی محکموں کے نمائندگان، تحقیقی ادارے، یونیورسٹیز، تنظیمی عہدیداران، فیکلٹی ممبران اورطلبا و طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے کہا کہ درست حقائق اور اعداد و شمار وسائل کو موثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے ترقی کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ فوکل پرسن محمد سرور گوندل نے ساتویں آبادی اور مکانات کی مردم شماری 2022 کے انعقاد کے لیے مردم شماری ایڈوائزری کمیٹی کی سفارشات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ پی بی ایس پہلی بار پانچ سال کے وقفے کے بعد مردم شماری کرنے جا رہا ہے جس کا مقصد بہترین بین الاقوامی طریقوں کو اپناتے ہوئے جدید ترین آلات اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ معیار کو بہتر بناناہے۔چیف شماریات ڈاکٹر نعیم الظفر نے اپنے اختتامی کلمات میں پی بی ایس ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ اس کام کو پورا کرنے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...