لاہور (خصوصی نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ نوازشریف جلد پاکستان واپس آئیں گے یہ انکا اپنا ملک ہے۔بلدیاتی الیکشن میں شکست کے ذمہ دار صرف عمران خان ہیں۔عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو’’پاکستان تحریک معطل‘‘قرار دے دیا ۔ کسانوں کو کھاد نہیں اب بھنگ ملے گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا سلیکٹڈ وزیر اعظم نے نواز ،شہباز پر مقدمات کئے اور اپنے وزراء کی میٹنگز لیں۔پی ٹی آئی قانونی طورپر سیاسی جماعت نہیں ۔پی ٹی آئی معطل تحریک انصاف کے نئے عہدیدار خسرو بختیار چینی مافیا کا سربراہ ،اسد عمر جو آٹا و چینی سکینڈل کے ماہر ہیں ۔ پرویز خٹک پر مالم جبہ ،بی آر ٹی سمیت دیگر مقدمات ہیں وہ ان کے صدر ہیں۔چور ڈاکو نئی تحریک انصاف بنا رہے ہیں کوئی صاف و شفاف شخصیت نہیں جو تنظیم نو کر سکے۔بلے کا نشان پر مار پڑیی تو کہتے غلط امیدواروں کے باعث سلیکشن غلط ہوئی۔