جلال آباد کے مرکزی ہسپتال می ں سنگین امراض کے علاج کا سنٹر کھل گیا 

کابل (اے پی پی) افغانستان کے شہر جلال آباد کے مرکزی ہسپتال میں سنگین امراض کے علاج کا سنٹر کھول دیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگرہار کے صدر مقام جلال آباد شہر کے مرکزی ہسپتال میں ایک ٹرائیج سنٹر کھول دیا گیا ہے۔ یہ طبی سہولت عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مالی تعاون سے ایک لاکھ امریکی ڈالر کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ  صحت کے افغان حکام نے افغانی عوام کے لیے صحت کی خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...