فیروز والہ : ایل پی جی کی غیر قانونی فروخت 3دکانیں سیل ‘مہنگائی ‘5دکاندار پولیس کے حوالے

Dec 29, 2021

فیروزوالہ( نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر غیر قانونی طور پر قائم ایل پی جی سیل پوائنٹس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تین دکانوں کو سیل کر دیا ۔ مہنگے داموں اشیا خوردونوش فروخت کرنے والے پانچ دکانداروں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس نے انتظامیہ کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لئے۔

مزیدخبریں