فیروز والہ : ٹریفک حادثات ‘خاتون سمیت 2افراد ہلاک ‘ 6زخمی 

Dec 29, 2021

فیروزوالہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک اور 6 افراد زخمی ہو گئے ۔چوہدری سٹاپ کے قریب تیر بس نے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک شخص ظفر اقبال کو روند ڈالا جو موقع پر ہلاک ہوگیا۔ متوفی کی جیب سے چار لاکھ روپے کی رقم غائب ہوگئی‘ نامعلوم افراد رقم لے گئے ۔متوفی ظفر اقبال کی بیٹی کی دعوت ولیمہ کے سلسلہ میں شادی ہال  جانے کیلئے سڑک عبور کر رہا تھا کہ تیز رفتار بس نے اسے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہلاک ہو گیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔لاہور روڈ پر تیز رفتار آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار ماں بیٹے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں خاتون پروین بھی ہلاک ‘اس کا بیٹا شدید زخمی ہوگیا جسے ہسپتال داخل کرا دیا ۔جی ٹی روڈ پر ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے 5 افراد زخمی ہو گئے۔

مزیدخبریں