اسلام آباد(نا مہ نگار)پارلیمنٹ ہاؤس کی جامع مسجد میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور اور قومی اسمبلی میں چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر کی والدہ کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا۔قرآن خوانی کے بعد مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ قرآن خوانی اور دعائے مغفرت میں چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی چئیر مین سینٹ مرزا آفریدی، وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ، میڈیا کے نمائندوں، قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔
قرآن خوانی