اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے عوامی ورکر پارٹی کے ممبر نوفل سلیمی سمیت 25 ممبران کے خلاف بغاوت کے مقدمہ کیخلاف کیس میں ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات کی جانب سے غلطی کا اعتراف کرلینے پر درخواست نمٹادی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات عدالت پیش ہوئے اور عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہاکہ فروری 2020 میں مقدمہ واپس لے لیا گیا تھا،مقدمہ واپس لینے کے بعد متعلقہ ایس ایچ او تبدیل ہو گیا،مقدمہ اخراج رپورٹ بروقت تیار نہ ہونے سے چالان جمع ہو گیا،اب مقدمہ اخراج رپورٹ تیار کر کے انکوائری شروع کردی گئی ہے،عدالت نے ڈپٹی کمشنر کے بیان کے بعد کیس نمٹا دیا۔
کیس خارج
نوفل سلیمی سمیت 25ممبران کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کیخلاف کیس خارج
Dec 29, 2021