اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کافیصلہ

 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد میں اسلحہ لائسنس آن لائن جاری کرنے کافیصلہ، شفافیت کیلئے اسلحہ لائسنس کے اجرا کا نظام نادرا کیساتھ منسلک کردیا جائیگا ،اسلئے نئے اسلحہ لائسینس پہ عارضی طور پابندی عائد کردی گئی ہے،اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے اپنے ایک نوٹیفکیشن میں اعلان کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں آج  کے بعد اسلحہ لائسنس کو انسانی مداخلت کے بغیر نادرا کے جدید نظام کے تحت آن لائن جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، لائسنس کے اجرا پہ عارضی پابندی اس لئے لگائی گئی کہ نادرا کیساتھ آن لائن منسلک ہونے کیلئے لائسنس  اجرا کے لئے متعلقہ شعبہ کے  نظام کو اپ ڈیٹ کرکے نافذ کردیا جائے ،اس حوالے سے ماضی میں جاری ہونے ہونے اسلحہ لائسنس کے آڈٹ کیلئے اسٹنٹ کمشنر شالیمار کو تعینات کردیا گیا ہے
فیصلہ

ای پیپر دی نیشن