پی ٹی آئی آئینی نظرثانی کمیٹی کااجلاس، آئین کے خدوخال پر تفصیلی غور

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظرثانی کمیٹی کا اہم اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میںایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چودھری فواد حسین، گورنر پنجاب چودھری سرور،وزیر بحری امور علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل بھی موجود تھے اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف کے آئین کے خدوخال پر تفصیلی غور اورجماعتی آئین میں ترامیم کے حوالے سے مختلف امکانات کا بھی مفصل جائزہ لیا گیاآئینی کمیٹی نے آئین کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی،حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی خدمت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
 تفصیلی غور

ای پیپر دی نیشن